ریاستوں سےکرناٹک

انگریزوں سے آزاد ملک آج تک غربت، بھوکمری اور بے روزگاری سے آزاد کیوں نہیں!

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹکا کے ریاستی دفتر میں یومِ آزادی تقریب، ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے کی پرچم کشائی اور خطاب

بنگلور:15/اگست (پریس ریلیز) عزیز جاگیردار میڈیا سکریٹری، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹک کی پریس ریلیز کے مطابق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹک کے ریاستی دفتر میں یوم آزادی کی تقریب منائی گئی۔ پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے پرچم کشائی کی۔ اپنی صدارتی تقریر میں آپ نے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزادی انگریزوں سے تو مل گئی لیکن،غربت سے،بھوک مری سے بے روزگاری سے ابھی نجات نہیں ملی ہے، ہمارے اجداد نے صرف انگریزوں کی حکمرانی سے آزادی نہیں چاہی تھی بلکہ،ذات پات کی غلامی سے،غربت کی زنجیروں سے،بھی آزادی چاہی تھی۔آج بھی برسراقتدار حکمران اپنی عوام دشمن پالسیوں کو نافذ کر کے انگریزوں کے دورِ اقتدار کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

ملک کی باشعور عوام کو چاہیے کہ وہ اس ملک کوامن، انصاف اور ترقی کا گہوارہ بنانے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں اور ُشہدائے آزادی کے خواب کو پورا کریں، کیوں کہ یہ عوام ہی ہے جو اقتدار حکمرانوں کے حوالے کرتے ہیں، اگر عوام عزم کرلیں تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

آج اس ملک میں جو سیاسی نظام چل رہا ہے،ذات پات کی بنیاد پر،مذہب کی بنیاد پر خاندان کی بنیاد پر،دھونس اور دھندلیوں کی بنیاد پر، اس کو بدل کر ایک ایسا سیاسی نظام لانا ہوگا جس میں عوامی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے کام کریں،تمام طبقات کوانصاف ملے،کمزور طبقات کی آواز سُنی جائے اور سب کو یکساں ترقی کے موقعے ملیں،یہی اصل آزادی ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری انجنئیر حبیب اللہ خان نے ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہے،جنگِ آزادی میں ہمارے آباو اجدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے،ہمارے آبا و اجدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہے،اگر ہم سرمایہ یاد رکھیں گے تو آج اُس کا منافہ حاصل کرنے کی جرات ہوگی۔ تاریخ سے کئی مثالوں کو پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں سب کا کردار رہا ہے،کوئی آج ہمیں ہماری حب الوطنی پر سوال نہیں اُٹھا سکتا۔ہمیں اس ملک کو اور آگے لیجانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔جناب داود امبر صاحب جنرل سکریٹری بنگلور ساوٴتھ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!