تازہ خبریں

مودی کا رام مندر بھومی پوجن میں شرکت کرنا آئینی طور پر حلف برداری کی خلاف ورزی: اویسی

رکن پارلیمنٹ اویسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا سرکاری طور سے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنا ان کے آئینی طور سے حلف برداری کی خلاف ورزی ہوگی، سیکولرزم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ اگست کو ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن میں شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے اسے آئینی طور پر حلف بردار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے پیر کو وزیر اعظم کے دفتر سے خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’وزیراعظم کا سرکاری طور سے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنا ان کے آئینی طورسے حلف بردار کی خلاف ورزی ہوگی۔ سیکولرزم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ہم اس بات کو نہیں بھول سکتے ہیں کہ بابری مسجد 400 برسوں تک ایودھیا میں کھڑی تھی اور 1992 میں اسے بدمعاشی پر اتاؤلی ایک بھیڑ نے ڈھا دی تھی۔ نریندر مودی پانچ اگست کو ایودھیا میں رام مندر کی بھومی پوجن کے ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنا طے ہے۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ بھومی پوجن کے وقت کے سلسلے میں اعتراض کرچکے ہیں۔

رام مندر کی تعمیر کے لئے پانچ اگست کو ہونے والے بھومی پوجن کو روکنے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عذرداری بھی داخل کی گئی تھی جسے مسترد کردی گئی ہے۔ ساکیت گوکھلے کی عذرداری کو خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ہم ریاستی حکومت اور منتظموں سے امید کرتے ہیں کہ سماجی دوری اور سبھی پروٹوکول کی پیروی کی جائے گی۔ گوکھلے نے عذرداری میں کہا تھا کہ بھومی پوجن کووڈ۔19 کے ان لاک دو کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!