اترپردیشریاستوں سے

”سی ایم جی! ریاست آپ سے نہیں سنبھل رہی، استعفیٰ دیجیے“: کانگریس

غازی آباد کے صحافی کی موت پر یو پی کانگریس صدر اجے للو نے وزیر اعلیٰ سے مانگا استعفیٰ

غازی آباد کے صحافی وکرم جوشی کے انتقال پر کانگریس پارٹی لیڈران نے یوگی حکومت کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے اس سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ”غازی آباد کے صحافی کا کیا گناہ تھا؟ کیا اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنا گناہ ہے؟“ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”وزیر اعلیٰ جی! یہ ریاست آپ سے نہیں سنبھل رہی۔ استعفیٰ دیجیے اور گورکھپور لوٹ جائیے۔ گورکھپور آپ کا انتظار کر رہا ہے۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!