بزمِ ظہور کے زیرِ اہتمام آن لائن کل ہند مشاعرہ
بنگلورو: 23/جون۔ بزمِ ظہور حیدرآباد کے زیرِ اہتمام آن لائن کل ہند مشاعرہ کا زوم ایپ پر کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جناب کریم الدین سیدھارتھ نگری ممبئی نے قرآت اور نعتِ شریف سے مشاعرہ کا آغاز فرمایا۔ محترم جناب الطاف شہریار ،جدہ ، سعودی عرب نے مشاعرہ کی صدارت فرمائی۔ جناب اقبال درد ورنگل، جناب کریم الدین سدھارتھ نگری ممبئی، جناب شہاب نعمانی مئو اترپردیش، ظہور ظہرآبادی ، محترمہ عائشہ نشاط صاحبہ کولکتہ، شری ابھی احساس پانی پت، جناب عمران حسین، جناب ریحان راحت نے کلام پیش کئے۔
اس مشاعرہ میں شہر بنگلور کی معروف ادبی شخصیت سید عرفان اللہ قادری کے علاوہ جناب انور حسین، جناب عارف الدین احمد جرنلسٹ، جناب توفیق احمد اورنگ آبادی، جناب رشید محمود، عارف سیفی صاحب نے آن لائن مختلف ریاستوں سے شرکت کیا اور شعراء کی خوب حوصلہ افضائی فرمائی۔
جناب ظہور ظہیرآبادی کنوینر اور ناظمِ مشاعرہ کے شکریہ کے ساتھ یہ کامیاب آن لائن بزمِ ظہور حیدرآباد کا مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔