تازہ خبریں

پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں لگاتار11 دنوں سے ہورہا ہے اضافہ،

دہلی میں پٹرول کی قیمت 60 پیسے بڑھ کر 75.79 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو اب تک کی اونچی سطح ہے۔ اس سے قبل دہلی میں زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت 17 نومبر 2018 کو 75.69 روپے فی لیٹر رہی تھی۔

سوشل میڈیا

نئی دہلی: اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس کا کوئی اثر ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ آج ایک بار پھر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور لگاتار گیارہویں دن ہوئے اس اضافہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس اضافہ کے بعد قومی راجدھانی دلی میں آج ڈیزل کی قیمت تاریخی اعلی سطح پر پہنچ گئی اور پٹرول 19 مہینے بعد 77 روپے فی لیٹر سے مہنگا فروخت ہوا۔

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 60 پیسے بڑھ کر 75.79 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو اب تک کی اونچی سطح ہے۔ اس سے قبل دلی میں اس کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت 17 نومبر 2018 کو 75.69 روپے فی لیٹر رہی تھی۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 55 پیسے بڑھ کر 77.28 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے ہیں جو 15 نومبر 2018 کے بعد کی اعلی سطح ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 7 جون سے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 11 دنوں میں دلی میں پٹرول 6.02 روپے یعنی 8.45 فیصد اور ڈیزل 6.80 روپے یعنی 9.22 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔

پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 53 ۔ 53پیسے بڑھ کر بالترتیب 79.08 روپے اور 84.05 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 49 پیسے کے اضافے کے ستھ 80.86 روپے فی لیٹر رہی۔ ڈیزل کولکاتا میں 54 پیسے مہنگا ہوکر 71.38 روپے، ممبئی میں 57 پیسے مہنگا ہوکر 74.32 روپے اور چنئی میں 52 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.69 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!