سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کوایک اورصدمہ
ممبئی: 16/جون- فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے صدمہ سے ان کی رشتہ دارکا دیہانت ہوگیا۔سشانت سنگھ کی رشتہ کی بھابھی سدھا دیوی اپنے دیور کی موت کی اطلاع سننے کے بعد ہی کافی صدمہ میں تھیں انھوں نے کھانا پینا چھوڑدیا تھا حتیٰ کہ انھوں نے اس دن سے پانی تک نہیں پیا۔ کل جب اداکار کی ممبئی میں آخری رسومات انجام دی جارہی تھیں اس وقت سدھا دیوی کا ریاست بہارکے پورنیا میں دیہانت ہوگیا۔