سشانت سنگھ خودکشی نہیں کر سکتا، اس کا قتل ہوا ہے: پپو یادو
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر سے پورا بالی ووڈ انڈسٹری اور سشانت کے شیدائی حیران ہیں۔ اب اس معاملے میں جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادو کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ”سشانت سنگھ راجپوت کا قتل کیا گیا ہے، وہ خودکشی نہیں کر سکتا۔“ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ”میں اس معاملہ کے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں۔“
#SushantSinghRajput has been murdered, he cannot commit suicide. I demand CBI enquiry into the matter: Jan Adhikar Party Chief Pappu Yadav, at the actor’s residence in Patna, where his family resides. (14.06.2020)