دہلی میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاوٴن نافذ کیا جانا چاہئے: آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ
دہلی میں حالت بے قابو، کیجریوال حکومت جتنی ذمہ دار ہے مرکزی حکومت بھی اتنی ہی ہے ذمہ دار
نئی دہلی:11/جون (پریس نوٹ) آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں کورونا مکمل طور پر بے قابو ہوچکا ہے، اور کیجریوال حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی اس معاملے پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ آصف نے کہا ہے کہ دہلی میں روزانہ ہزاروں کیس رپورٹ ہورہے ہیں اور لوگ مر رہے ہیں۔ لیکن حکومت صرف ایل جی کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہے
انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت جتنی ذمہ دار ہے مرکزی حکومت بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔ جب اس وقت دہلی کو بچانے کی کوشش کی جانی چاہئے تب وہ اپنی ورچوئل ریلی میں مصروف ہے۔ آصف نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی حکومت کو ایسی صورتحال میں یاد دلانا چاہتی ہے کہ وہ دہلی کے لوگوں کو کورونا سے مرنے کے لئے لاک ڈاو ¿ن نہ کھولے، کیونکہ ممبئی میں ابھی لاک ڈاوٴن ہے تب بھی ممبئی میں صورتحال بہت خراب ہے۔ تو ایسی صورتحال میں یہ ملک کی دارالحکومت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو دہلی میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاوٴن لگانا چاہئے تاکہ دہلی والوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔