پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن بھی اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 54 پیسے کا اور ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان کورونا وبا میں بھی عوام پر مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے۔ ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 73 روپے لیٹر ہو گئی ہے اور ڈیزل 71.17 روپے لیٹر ہو گئی ہے۔ ان تین دنوں میں دہلی میں پٹرول 1.74 روپے لیٹر مہنگا ہوا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1.78 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلی بیسس پر تجزیہ نہیں ہو رہا تھا اور اب تقریباً 82 دنوں کے بعد ایک بار پھر ڈیلی بیسس پر قیمتیں طے ہو رہی ہیں۔
قیمتوں میں اضافہ کے بعد کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 74.98 روپے اور ڈیزل کی قیمت 67.23 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ چنئی میں پٹرول 77.08 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل 69.74 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 80.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 69.92 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔