تازہ خبریں

مہاراشٹر-گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا ’نیسرگ‘ شدید بارش کے امکانات

نئی دہلی: 2/جون- شدید گردابی طوفان ’نیسرگ‘ کے بدھ کی دوپہر مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ہے،جس کا سامنا کرنے کےلئے دونوں ریاستوں میں پوری تیاری کرلی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی،ٹھانے اور پال گھر کےلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد افسروں نے ممبئی میں سمندر کے پاس سے سیکڑوں لوگوں اور اس کے آس پاس کے ساحلی ضلعوں سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کردیا ہے۔

دوسری سمت،مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے آج سے لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا منصوبہ ’مشن بیگن اگین‘ کو دو دن کےلئے ملتوی کردیا گیا ہےاور شہر اور ساحلی ضلعوں کے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کےلئے کہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی اور قومی بحران انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ساحلی ریاستوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔محکمہ موسمیات نے شدید بارش،110-100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تقریباً 2-1 میٹر اونچی لہریں اٹھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!