بسواکلیان مکمل طورپربند، عوام کے ضروریاتی سامان پر بھی عائد کی گئی پابندی
بسواکلیان: 2/اپریل (کے ایس) شہر بسواکلیان مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ ۔بتایا جارہا ہے کہ شفیع الدین جو نظام الدین مرکز دہلی سے جنتا کر فیوسے قبل ہی لوٹے تھے، انکے چیک اپ کے بعد کرونا کے علا مات پائے گئے۔ اس ضمن میں کل رات دیراسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں 9 بجے سے ساڑے گیارہ بجے بسواکلیان افسران کی میٹنگ طلب کی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان جاری کرکے عوام کی ضروریاتی سامان پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ اور محمد شفیع کے قیام گاہ آعظم کالونی اور ساتھ ہیKHB کالونی کو راتوں رات چاروں سمتوں سے رسیاں باندھ کرناکہ بندی کی گئی۔ جس کاCPI یا تنور،PSI سنیل کمار نے مقامات کا جائزہ لیا۔
بیدر ضلع میں کرونا کا آج تک ایک بھی مر یض نہیں پایا گیا اور ناکوئی اس ضلع میں کرونا کی بیماری سے ہلاک ہوا۔ لیکن تعجب اور افسوس کہ ایک من گھڑت ہوا کھڑا کرنے کی کامیاب کو شش کی جارہی ہے۔ جبکہ محمد شیفع الدین اورمعین الدین کو آئے ہوئے 20دن مکمل ہوچکے ہیں، اب اچانک دونوں کا چیک اپ کیا گیا۔ جس کے بعد شفیع الدین میں کرونا کے مثبت علامات بتائے جارہے ہیں۔ نظام الدین مرکز میں تبلغی اجتماع میں گئے ہوئے کچھ لوگ آج بھی دہلی میں قیام ہیں کیونکہ انھیں آنے کے لئے کو ئی سواری میسر نہیں ہے۔