خبریںقومی

کورونا وائرس کا بڑھتا ہوااثر: وزیر اعظم مودی آج ملک سے کریں گے خطاب

کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات یعنی 19 مارچ کی شب 8 بجے ملک سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق پی ایم مودی 19 مارچ 2020 کو رات آٹھ بجے خطاب کریں گے جو کہ بہت اہم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کے قہر کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر میں اس خطرناک وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 2 لاکھ کو پار کر چکی ہے اور 8 ہزار سے زیادہ لوگ اس کی وجہ سے لقمہ اجل ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی اب تک 3 موت ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 150 کے پار چلی گئی ہے۔ اس درمیان کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے دہلی سے ملحق نوئیڈا اور راجستھان میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ دیگر مقامات پر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری کاموں سے گھر سے باہر نہ نکلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!