تازہ خبریں

ہندوستان میں کورونا وائرس سے تیسری موت، مہاراشٹر میں 64 سالہ شخص ہلاک

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے کستوربا اسپتال میں منگل کے روز 64 سالہ ایک شخص کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گیا۔ یہ کورونا کی وجہ سے مہاراشٹر میں پہلی اور ہندوستان میں تیسری موت ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کو لے کر خوف لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کورونا کی زد میں آنے سے ممبئی کے 64 سالہ مریض کی جان علاج کے دوران چلی گئی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ممبئی واقع کستوربا اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر اس مریض کا علاج چل رہا تھا جس کا انتقال ہو گیا۔ یہ مہاراشٹر میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے پہلی اور ہندوستان میں تیسری موت ہے۔ اس سے قبل کرناٹک اور دہلی میں ایک-ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔

دوسری طرف دہلی سے ملحق نوئیڈا اور کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر کچھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ نوئیڈا میں دو لوگوں کے کورونا کی زد میں آنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دونوں مریض نوئیڈا کے سیکٹر 100 واقع لوٹس اسپیشیا سوسائٹی کے ہیں۔ ان میں سے ایک مریض حال ہی میں فرانس سے واپس آئی ہے جو پہلے سے ہی آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

گوتم بدھ نگر کے سی ایم او انوراگ بھارگ کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ ’’دو لوگوں کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس پازیٹو ملا ہے۔ ایک سیکٹر 78 میں اور دوسرا سیکٹر 100 میں رہتا ہے۔ دونوں نے فرانس کا سفر کیا تھا۔ فی الحال دونوں کو ان کی فیملی کے ساتھ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اب تک یو پی میں کورونا وائرس کے 15 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ رات کرناٹک میں کورونا کے دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ایک بنگلورو اور ایک کلبرگی میں پازیٹو مریض پایا گیا ہے۔ دونوں کا علاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!