اترپردیشخبریںریاستوں سےقومی

یوگی کے خلاف ٹوئٹ کا اثر: وکیل پرغداریٔ وطن کا کیس درج، بھیجا گیا جیل

محکمہ اطلاعات کے میڈیا ایڈوائزر نے سی ایم یوگی کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس کا کیپشن تھا ’’تم کاغذ نہیں دکھاؤ گے، اور فساد بھی پھیلاؤ گے، تو ہم لاٹھی بھی چلوائیں گے… اور ہاں پوسٹر بھی لگوائیں گے‘‘

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایک قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے والے کانپور ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکیل عبدالحنان کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وکیل کے خلاف غداریٔ وطن کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور کارروائی کی جا رہی ہے۔

دراصل ریاست کے محکمہ اطلاعات کے میڈیا ایڈوائزر شلبھ منی ترپانی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اسمبلی میں سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت کررہے لوگوں کے خلاف کارروائی کو مناسب بتا رہے تھے۔ شلبھ منی ترپاٹھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’’تم کاغذ نہیں دکھاؤ گے، اور فساد بھی پھیلاؤ گے، تو ہم لاٹھی بھی چلوائیں گے، گھر بار بھی بکوائیں گے… اور ہاں پوسٹر بھی لگوائیں گے۔‘‘

اسی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عبدالحنان نے اتوار کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ’دہشت گرد‘ ٹھہرا دیا تھا۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں عبدالحنان نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ مظاہرین کو مفت میں قانونی مدد مہیا کرائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے ’آئین سے محبت کرنے والوں‘ سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ وہ اس ٹوئٹ کو خوب شیئر کریں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ’دہشت گرد‘ کہے جانے سے متعلق ٹوئٹ کے بعد ہی عبدالحنان کے خلاف پولس نے کارروائی کی۔

اس پورے معاملے میں پولس افسران کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے ایک شخص (عبدالحنان) کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اسے گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش بھی کیا ہے۔ بعد ازاں اس شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!