خبردار! کورونا وائرس کے متعلق افواہ پھیلانے کے الزام میں 3 گرفتار
تلنگانہ میں تین لوگوں کو اس لیے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ وہ کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے یادادری میں ایک شخص کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تینوں کو عدالتی ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔