ریاستوں سےمہاراشٹرا

گوونڈی: جی آئی او اور شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند کا یومِ خواتین پر خصوصی پروگرام

گوونڈی: 7/مارچ۔ جماعت اسلامی ہند گوونڈی حلقہ خواتین کی جانب سے ممبئی کی سطح پر جاری یومِ نسواں کے تحت ۳ روزہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ آج بتاریخ 7 مارچ کو ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نشست کا آغاز قرات القران سے ہوا جسے زبیدہ نے پیش کیا۔ پھر تذکیر بالقران سے استفادہ کروایا گیا، محترمہ شہناز صاحبہ (ناظمہ علاقہ گوونڈی) نے سورۃ النور کی چند آیات کی روشنی میں خواتین کے کردار کو سمجھایا۔

پروگرام کی غرض و غایت کے حوالے سے افتتاحی کلمات انصاری عابیہ (سرکل آرگنائزر جی آئی او گوونڈی) نے پیش کیے جس میں انہوں نے مہم کے ذریعے کیے جانے والے کاموں کا جائزہ بھی واضح کیا۔

بعد ازاں عظیم گھرانے کی عظیم خواتین موضوع کے تحت انصاری شمع محمد مستقیم (سینئر معلمہ،شیواجی نگر اسکول نمبر 2) نے بہت جامع انداز میں تقریر کی،جس میں قابل تقلید مختلف خواتین کے اخلاق و کردار پر روشنی ڈالی۔ عطیہ باجی نے اپنی پر نغمہ آواز میں ایک ترانہ پیش کیا۔ آج کے پروگرام کا کلیدی خطاب محترمہ ممتاز نذیر صاحبہ (ناظمہ ممبئی شہر) کے ذریعے رہنمائی کی گئی، جس میں خواتین کا مقام و مرتبہ،صحابیات کی قربانیاں اور آج کے دور میں ہمارے کرنے کے کام پر مدلل گفتگو ہوئی۔

اختتام پر شہناز صاحبہ نے رسمِ شکریہ ادا کیے۔مکمل پروگرام کی با لکل با اثر انداز میں نظامت کے فرائض محترمہ نازنین عتیق الرحمٰن نے انجام دیے۔ ممتاز باجی صاحبہ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!