تازہ خبریںمختصر مگر اہم

سیاسی جماعتوں اور لیڈروں پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

مجرمانہ شبیہ والے لیڈروں کو ٹکٹ دینے سے پہلے پارٹیوں کو بتانی ہوگی وجہ: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ کسی مجرمانہ شبیہ والے لیڈروں کو الیکشن میں ٹکٹ دیتے ہیں تو ان کے بارے میں تفصیلی جانکاری اپنی ویب سائٹ پر دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی بتائیں کہ آخر انھوں نے مجرمانہ شبیہ والے شخص کو ٹکٹ کیوں دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ اگر سیاسی پارٹیوں نے ایسا نہیں کیا تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

عرضی گزار جن میں بی جے پی کے اشونی اپادھیائے بھی شامل ہیں، انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ سیاسی پارٹیوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مجرمانہ کردار کی شبیہ والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دیں اور اگر وہ ایسا کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی پر یہ فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آخر سیاسی پارٹیوں کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ وہ مجرمانہ کردار کے لوگوں کو ہی ووٹ دیتی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر پارٹیاں داغی امیدواروں کو ٹکٹ دیتی ہیں تو ان کو اس کی وجہ بتانی ہوگی۔ سیاسی پارٹیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ آخر وہ کسی بے داغ شخص کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا۔

واضح رہے عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ اگر کوئی پارٹی کسی داغی کو ٹکٹ دیتی ہے تو اس کی صلاحیت، حصولیابیوں اور قابلیت کی معلومات 72 گھنٹے کے اندر اندر الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سیاست میں جرائم کو ختم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتہ میں خاکہ تیار کرنے کاحکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!