آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

‪ دہلی اسمبلی انتخابات میں عآپ کی شاندار کامیابی سیکولر جماعتوں کے لئے ایک سبق

مراسلہ نگار : ساجد محمود شیخ میراروڈ

مکرمی! 

۱۱ فروری کو ظاہر ہونے والے دہلی اسمبلی کے انتخابی نتائج  سیکولر ازم پر یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے حوصلہ بڑھانے والے اور خوش آئند قرار دئیے جاسکتے ہیں۔ اِس انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے  زبردست جیت حاصل کی اور بھارتی جنتا پارٹی کو کراری شکست دے کر یہ ثابت کیا کہ اگر سیکولر جماعتوں کی کارکردگی اچھی رہی تو وہ بی جے پی کو ہرا سکتے ہیں اور بی جے پی ناقابلِ تسخیر نہیں ہے ۔ کیجریوال نے پانچ سال تک ایمانداری سے کام کیا اور عوامی مسائل حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی۔

سرکاری اسکولوں میں تمام سہولتیں فراہم کرکے اُس کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کی ۔ غریب شہریوں کو مفت بجلی اور پانی مہیا کیا ۔ الغرض کیجریوال نے بہترین طرزِ حکومت کا نمونہ پیش کیا۔ نہ صرف یہ کہ اچھی کارکردگی پیش کی،انتخابی جنگ میں بھی بی جے پی کے جھوٹے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا اور مؤثر طریقے سے انتخابی مہم چلائی اور بی جے پی کی چالوں کو ناکام بنادیا۔

کیجریوال دیگر ریاستوں کے سیکولر وزرائے اعلیٰ کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں ۔ اگر سیکولر جماعتیں اچھی کارکردگی پیش کریں گی تو عوام ان کو مواقع دیتے رہیں گے اور ملک کو بی جے پی کے مکروفریب کے بچھائے جال سے نجات دلانا ممکن ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!