دہلیریاستوں سے

سی اے اے مظاہرہ: حالات کا جائزہ لینے پولس اور الیکشن کمیشن کے افسران شاہین باغ پہنچے

دہلی پولس کے ساتھ الیکشن آبزرور آج شاہین باغ پہنچے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے مقصد سے انتخابی کمیشن کے افسران مظاہرہ کے مقام پر پہنچے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے خواتین کا مظاہرہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف جاری ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں لے لیا جائے گا وہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گی۔

شاہین باغ مظاہرے کی وجہ سے ووٹنگ میں کوئی رخنہ نہیں: چیف الیکٹورل افسر

دہلی پولس کے ساتھ شاہین باغ میں انتخابی حالات کا جائزہ لینے پہنچے الیکشن کمیشن افسران نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حالات اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ دہلی چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے کہا کہ وہ شاہین باغ ووٹنگ سے متعلق انتظامات کو دیکھنے پہنچے تھے اور یہاں کی پانچوں بوتھوں پر رائے دہندگان کو پہنچنے میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے۔ ساتھ ہی رنبیر سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ سبھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ووٹنگ مراکز پر پہنچیں۔

واضح رہے کہ شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے جاری ہے اور الیکشن کمیشن کے افسران پولس ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے تھے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس مظاہرے کی وجہ سے کہیں 8 فروری کو ہونے والی ووٹنگ میں کوئی رخنہ تو پیش نہیں آئے گا۔ لیکن چیف الیکٹورل افسر نے واضح کر دیا کہ شاہین باغ میں پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں کسی کو پریشانی نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!