شکر ہے پیڈمیڈیا جنگ آزادی کے موقع پر نہیں تھا: سماجی کارکن محمد اسدالدین
بیدر: 18/جنوری (وائی آر) خدا کاشکر ہے کہ پیڈمیڈیا جنگ آزادی کے موقع پرنہیں تھا۔ یہ بات سماجی کارکن اور جہدکار محمداسدالدین نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کی خواتین کے احتجاج کو ”پیڈ احتجاج“ بتانابالکل ہی غلط ہے۔ ایسی بات وہی لوگ کہہ سکتے ہیں جو سوچتے ہیں کہ کوئی بھی سرگرمی پیسے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ خداکاشکر ہے کہ اس طرح کامیڈیا جدوجہد آزادی کے موقع پر نہیں تھا۔ اگر ہوتاتو پتہ نہیں کس قسم کی رپورٹنگ کرتا۔