ضلع بیدر سے

سورج گرہن: ہمناآبادمیں 26/ڈسمبرکو صبح 10/ بجے نماز کُسوف ادا کی جائے گی

ہمناآباد:25/ڈسمبر(ایس آر) مدرسہ نوارلعلوم ہمناآبد کے صدر مدرس الحاج حافظ فیاض قاسمیؔکی اطلاع کے مطابق ہمناآباد میں بروز جمعرات بتاریخ 26/ڈسمبر کو صبح 10بجے مسجد عمر ؓ گوگی صاحب محلہ زیرپیٹھ میں باجماعت نماز کُسوف(سورج گرہن) ادا کی جائیگی جسکی امامت امام وخطیب مسجد عمر گوگی صاحب کریں گے اور محلہ بی بی گلی مسجد بلالؓ میں صبح 9:45 بجے نماز کُسوف باجماعت ادا کی جائیگی جسکی امامت واعظ مسجد بلال ؓ مفتی سُہیل عاطف قاسمی کریں گیں تمام مسلمانان ہمناآباد سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے نماز کُسوف کے بارے میں کہا کے یہ نماز سُنت نبوی ؐ ہے آج ہم نے اس سُنت کو فراموش کر دیا ہے بہت سارے مسلمان اس سے واقف نہیں ہیں اللہ کے رسولؐنے فرمایاہیکہ چاند اور سورج اللہ تعالی کی دو نشانیاں ہیں،یہ دونوں کسی کے مرنے یا پیدا ہونے سے گرہن نہیں ہوتے،اے لوگوجب تم کو یہ موقع پیش آئے تو اللہ کے ذکر میں مشغول ہو جاؤ،دعا مانگو،تکبیر و تہلیل کرو،نماز پڑھو اور صدقہ وخیرات ادا کرو۔اس لیے ہم کو چاہئے کے سورج کو گرہن لگنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگیں، سچے دل سے توبہ کریں اور اجتماعی نماز ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!