ضلعی سطح پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں آئیڈیل اسکول بسواکلیان کے طلبہ کا شاندارمظاہرہ
بسواکلیان: 24/ڈسمبر- (کے ایس) پرتیبھا کارنجی میں ضلعی سطح پر اوّل آئیڈیل گلوبل اسکول ہمیشہ سے اپنے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنا الگ مقام بناتا رہا ہے۔ بیدر میں منعقد ضلعی سطح پرتیبھا کا رنجی مقابلے میں آئیڈیل اسکول نے چارمقابلوں میں سے تین میں اول مقام حاصل کرکے ریاستی سطح کے لیے نامزد ہوئے۔
جس میں پرائمری سے 7/ویں جماعت کے محمد تحام نے قرات میں اول مقام حاصل کیا۔ ساتھ ہی ساتھ ہائی سکول سے عبّاس حسین نے بھی قرات میں اول مقام حاصل کیا۔ رخشندہ نے غزل مقابلے میں اول مقام حاصل کیا۔ انگریزی تقریر میں نشدت محویش نے دوّم مقام حاصل کیا۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل محترمہ بینظیر قادری اور صدر جناب مجاہد پاشا قریشی نے بچوں کو مبارکباد دی اور کہا کے بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سگرمیوں میں بھی اپنا ہنر بتائیں۔ بچے اپنے خوبیوں کو اجاگر کریں اور اپنا مقام پیدا کریں۔ ان بچوں کی اظہر سر نے رہنمائی کی۔آخر میں بچوں کو اسکول کی طرف سے بھی انعامات سے نوازا گیا اور بچوں کو ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے مُبارک باد دی۔