خبریںریاستوں سےقومیمہاراشٹرا

مہاراشٹر: BJP لیڈر اور مرکزی وزیر نارائن رانے کی گرفتاری کا حکم، 36 ایف آئی آر درج

گرفتاری کے حکم میں یہ بھی لکھا ہے کہ نارائن رانے مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہیں، اس لئے نائب صدر کو مطلع کر کے طریقہ کار پر عمل کریں

ممبئی: مہاراشٹر میں بی جے پی لیڈر نارائن رانے پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ کورونا کے دور میں احکامات کی خلاف ورزی کر کے ترنگا یاترا نکالنے والے نرائن رانے کی گرفتاری کا حکم ناسک کے پولیس کمشنر نے جاری کیا ہے۔ اس کے لئے ڈی سی پی سطح کے افسر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نارائن رانے کی گرفتاری کے حکم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نارائن رانے چونکہ مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں، اس لئے نائب صدر کو مطلع کرکے طریقہ کار پر عمل کریں۔ ناسک پولیس، سائبر برانچ اور پونے پولیس میں نارائن رانے کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ممبئی میں بی جے پی کی 2 روزہ ترنگا یاترا کے خلاف مجموعی طور پر 36 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پہلے دن 19 ایف آئی آر اور دوسرے دن 17 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

نارائن رانے نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ کاروباری پریشان ہیں، اگلے 10 سال تک لوگ دوبارہ اپنا سر نہیں اٹھا سکیں گے اور یہ صرف ایک شخص (ادھو ٹھاکرے) کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کی وجہ سے مہاراشٹر میں 1 لاکھ 57 ہزار افراد کی موت (کورونا سے) ہوئی۔ نہ ویکسین ہے، نہ اسٹاف ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!