مہاراشٹر: SIO نے ‘شکشا کا حق ابھیان’ موضوع پر RTE بیداری مہم کا کیا انعقاد
ناگپور: 24/مارچ (پی آر) بچوں کا مفت اور لازمی تعلیم کا ایکٹ یا رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ (آر ٹی ای) پارلیمنٹ ہند کا ایک قانون ہے جو 4 اگست 2009 کو نافذ کیا گیا تھا، جس میں ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 21 اے کے تحت 6 سے 14 سال کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی اہمیت کے طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ ‘شکشا کا حق ابھیان’ کے نام سے آر ٹی ای مہم کا اہتمام ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون نے 7 سے 17 مارچ 2021 تک کیا تھا۔ اس مہم میں 28.5k سے زیادہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بیدار کیا گیا اور 14000 افراد سے رابطہ کیا گیا۔
اس مہم میں 1735 سے زائد ڈور ٹو ڈور میٹس ، 10000 سے زائد پرچوں کی تقسیم ، 72 سے زائد کارنر میٹس 32 سے زائد اور بینرز اور ہارڈنگس جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ 246 سے زیادہ افراد رجسٹرڈ ہوئے اور لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے آر ٹی ای ایکٹ سے متعلق 10+ آرٹیکل لکھے گئے۔ مہم کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ، ایکٹ کو نافذ کرنا ، ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اور زمینی سطح پر امور اور چیلنجوں کا تنقیدی تجزیہ کرنا تھا۔
میڈیا سیکریٹری نے بتایا کہ زمینی سطح پر مہم کے اثرات بہت اچھے رہے ایس آئی او کے وابستگان نے اس کے لئے سخت محنت کی اور سماج کی تشکیل نو، تعلیم یافتہ معاشرے اور روشن مستقبل کے لئے SIO مستقل کوشاں ہے۔