انتقال پُرملال

بیدر: محمد رفیع الدین سوداگر کا انتقال پُر ملال

بیدر: 27/فروری (اے این) جناب محمد رفیع الدین سوداگر ولد محمد امیر الدین سوداگرمرحوم ساکن درگاہ خواجہ ابو الفیض بیدر کا بعارضہ قلب بعمر 49سال بروز پیر 24/فروری کو انتقال ہو گیا۔ ڈاکٹر سبھاش پولا کے پاس لیب ٹکنشین ملازم تھے، نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خواجہ ابو الفیض میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان خواجہ ابو الفیض میں عمل میں آئی، پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ جناب فصیح الدین صاحب نے تمام برادران اسلام سے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل نمبر،9880675251پر ربط پیداکیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!