ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی میں طوفانی بارش سے صورتحال سنگین، فوج اور بحریہ الرٹ

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ریاست کے چیف سیکرٹری کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ ممبئی ،تھانے ،پالگھراور اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ حکومت نے مرکز سے این ڈی آر ایف کی مزیدچھ ٹیمیں میں بھیجنے کے ساتھ ہی فوج،بحریہ اور دیگر ایجنسیوں کو بھی الرٹ کردیا گیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کاندیولی میں جو نندکھوری گاؤ ں کے 35 دیہاتیوں کو باحفاظت نکالنے کے لئے لیے بحریہ سے مدد طلب کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ڈزاسٹر مینجمنٹ اور ایم ایم آر سمیت دیگر محکوں اور شعبوں کو ہنگامہ حالت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!