تازہ خبریںخبریںقومی

طلاق ثلاثہ بل پرمودی حکومت کو جے ڈی یو کی مخالفت کا سامنا

نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی طرف سے راجیہ سبھا میں لائے جانے والے طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کرے گی، جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور بہار کے وزیر شیام رجک نے گزشتہ روز جمعرات کو پٹنہ میں کہا، “جے ڈی یو طلاق ثلاثہ کے خلاف ہے اور ہم اس کے خلاف مسلسل کھڑے رہیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ ایک سماجی مسئلہ ہے اور اسے سماجی سطح پر ہی معاشرے کی طرف سے حل کیا جانا چاہیے، رجک نے کہا کہ جے ڈی یو نے راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ بل کے خلاف ووٹ دیا تھا، اس سے پہلے بھی نتیش کمار نے عوامی طور پر طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کی تھی۔

طلاق ثلاثہ کے معاملے پر نتیش کمار نے ہفتے کے آغاز میں اپنا رخ دہراتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے، یکساں سول کوڈ نافذ کرنے اور ایودھیا میں عالی شان رام مندر کی تعمیر کرنے کے معاملے یا تو بات چیت کے ذریعے سلجھائے جائیں یا عدالت کے حکم کے ذریعے۔

نتیش نے کہا تھا کہ “یہ ہمارا خیال ہے کہ آرٹیکل 370 ختم نہیں کیا جانا چاہیے، اسی طرح یکساں سول کوڈ کسی کے اوپر زبردستی نہیں تھوپا جانا چاہیے اور ایودھیا میں رام مندر کا مسئلہ یا تو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے یا عدالتی حکم پر کیا جانا چاہیے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!