عاشق نے شادی سے کیا انکار تو لڑکی نے کھایا زہر، 5 سہیلیوں نے بھی دیا ساتھ، 3 کی ہوئی موت

بہار کے اورنگ آباد ضلع میں محبت کے خوفناک نتائج سامنے آئے ہیں۔ عاشق نے لڑکی سے شادی سے انکار کیا تو لڑکی نے زہریلی چیز کھا لی۔

ایک خبر بہار کے اورنگ آباد ضلع سے سامنے آئی ہے، ایک لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہو گئی۔ لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی، جسے نوجوان نے ٹھکرا دیا۔ اس سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکی نے گھر آکر زہریلی چیز کھا لی۔ لڑکی کی 5 سہیلیاں اس کے گھر پہنچیں، تو دوست کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے بھی زہریلی چیز نگل لی۔ ان میں سے 3 لڑکیوں کی موت ہوگئی، جب کہ 3 دیگر مگدھ میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔

اس ناقابل یقین واقعہ نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے، لوگ صدمے میں ہیں اور لواحقین تکلیف میں ہیں۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے تینوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ معلومات کے مطابق، یہ خوفناک اور تکلیف دہ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقے کے چریلا گاؤں میں پیش آیا۔ 6 لڑکیوں نے مل کر زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران 3 سہیلیوں کی موت ہوگئی، جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شائع خبر کے مطابق ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ متوفی میں سے ایک لڑکی کا اپنے بھائی کے سالے کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ لڑکی نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی، لیکن لڑکے نے انکار کر دیا۔ عاشق کے انکار کے بعد تمام سہیلیاں اپنے گاؤں آگئیں۔ لڑکیوں نے دیکھا کہ اس کی اس سہیلی نے جو اس لڑکے سے محبت کرتی تھی اس نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے۔ یہ دیکھ کر دوسری سہیلیوں نے بھی اس کا ساتھ دیا اور سب نے باری باری سے زہر کھا لیا۔

چھ نوجوان لڑکیوں کے ایک ساتھ زہر پینے کی بات سے گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں والے انہیں بچانے کے لیے بھاگے، لیکن تب تک 3 لڑکیوں کی موت ہو چکی تھی۔ باقی 3 سہیلیوں کو بہتر علاج کے لیے مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!