سدلگٹہ اسمبلی حلقے کو ریاست کرناٹک میں مثالی بنایا جائے گا: راجیو گوڑا

سدلگٹہ: 2/ ستمبر(ایم اے ڈبلیو) اے بی ڈی گروپ کے چیئرمین راجیو گوڑا نے کہا ہے کہ سدلگٹہ اسمبلی حلقہ کو ریاست میں مثالی بنایا جائے گا ۔

تعلقہ کے ابلوڈ دیہات میں کورونا وائرس سے پریشان حال دیہاتیوں میں فوڈ کٹ تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بے شمار مسائل موجود ہے ان کو مرحلہ وار حل کرنے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی خاص طور پر بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ خواتین کے لئے گارمینٹس فیکٹری قائم کرنے کے لیے پارچہ جات کے شعبے میں ماہر لوگوں سےتال میل قائم کیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے سبب ہر کوئی پریشان حال ہے اس کا خاص خیال کرتے ہوئے اپنے ٹرسٹ کے ذریعے راشن تقسیم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے حلقے میں ایک لاکھ لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے مرحلہ وار اس کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے علاوہ اس کے اپاہچ لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے ساتھ ہی کرونا وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو مالی امداد دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلقے میں پینے کی پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اپنے صرف خاص سے ایک بورویل کی خریداری کی جارہی ہے جس کے ذریعے حلقے میں جہاں پانی کی قلت ہے وہاں پر بورویل کی کھدائی کی جائے گی ساتھ ہی ساتھ عوام کو اچھی صحت فراہم کرنے کے مقصد سے ابھی دو امبولینس سروس شروع کی گئی ہے اس کا ٹول فری نمبر عوام کو دیا جائے گا حلقے میں عوام نے ان کو جو چاہت اور محبت دی ہے اسے وہ کبھی بھی نہیں بھلا پائیں گے۔ حلقے کے لوگوں کا تا حیات احسان مند رہیں گے اپنی جانب سے حلقہ کے لوگوں کو ہر ممکنہ مدد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!