تازہ خبریںخبریںعالمی

مسجد نبویؐ کے مؤذن و ائمہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سکریٹری ملازمت سے برخاست

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر مسجد نبوی انتظامیہ کے دو اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویﷺ میں ائمہ اور مؤذن حضرات کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کیا ہے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی کے سیکریٹری کو دونوں عہدوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ انہیں ادارے کی تنظیم نو کا کام بھی سپرد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر پالیسی بیان میں کہا کہ ترقیاتی پروگرام 2024 کے مطابق ترقیاتی عمل میں کسی کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سب مطلوبہ طریقے سے ڈیوٹی دیں۔ کام میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور لاپروائی کو قریب نہ پھٹکنے دیں۔ یاد رکھیں کہ کوتاہی اور لاپروائی برتنے والوں کا احتساب ہوگا اور ان کے خلاف تمام ضروری کارروائی ہوگی۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو مسجد نبویﷺ میں فجر کی نماز 45 منٹ دیر سے شروع کرنے اور اس سلسلے میں لاپروائی برتنے پر دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔

One thought on “مسجد نبویؐ کے مؤذن و ائمہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سکریٹری ملازمت سے برخاست

  • محمد نفیس

    ایسا کیا ہو گیا جو برخاست کر دیا گیا کوئی بات نہیں ہے معاف کر دیا جائے

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!