محمد حُسام الدین بابا نے ہیلی کھیڑ(بی) کے چیف آفیسر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا

ہمناآباد: 9/جون (ایس آر) حکومت کرناٹک کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے محمد حُسام الدین بابا کو ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے نئے چیف آفیسر بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ محمد حُسام الدین بابا نے آج اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ صدر بلدیہ مہانتیاتیرتھ اور نائب صدر بلدیہ حُرمت بیگم نے ان کی شالپوشی وگُلپوشی کے ذریعہ ان کا خیر مقدم کیا۔

موصوف اس سے قبل ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ میں سینٹری انسپکٹر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے بطور چیف آفیسر کی حیثیت سے چٹگوپہ بلدیہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!