ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایم پی امتیازجلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

اورنگ آباد پولیس نے شیلندر پال کی شکایت پر امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے، بند کرائی گئیں دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کے لئے لیبر ڈپٹی کمشنر شیلندر پال پر دباؤ بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ دکانیں گزشتہ ماہ بند کردی گئیں تھی۔

رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل منگل کے روز کچھ دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیبر شیلندر پال کے دفتر گئے اور ان پر بند دکانوں کو کھولنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ اورنگ آباد پولیس نے شیلندر پال کی شکایت پر امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز سے کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی کیونکہ شہر میں کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!