جماعت اسلامی اور ایس آئی او ملک بھر میں کووڈ متاثرین کو ہرممکن راحت فراہم کرنے میں سرگرمِ عمل

جماعت اسلامی ہند ممبئی اور ایم ایس ایس کے تعاون سے ممبئی کے مختلف علاقوں میں کو وڈ مریضوں کے لیے سینٹر بنانے کی پہل

ممبئی: 30/اپریل (پی آر) جماعت اسلامی ہند، ممبئی شہر کے مطابق کورونا کووڈ کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ نقصاندہ اور تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ ایسے میں بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہو رہی ہے اور اُن کے لیے راحتی اقدامات بھی خاطر خواہ نہیں ہو پا رہے ہیں۔ لہٰذا جماعت اسلامی ہند، ایس آئی او اور ایم ایس ایس اپنی خدمات انجام دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ کورونامتاثرین کی مددکےلئےآگےآئی جماعت اسلامی ہندنےکووڈٹاسک فورس کنٹرول روم قائم کیا ہے۔کورونامریضوں کےلئےہرطرح کی مددفراہم کی جائےگی، جماعت اسلامی کی طلباء تنظیم ایس آئی او نےدو ہیلپ لائن نمبربھی جاری کیے ہیلپ لائن نمبر8920654176-91+ 7217829025-91+ ہیں

ممبئی کے مختلف علاقوں میں آکسیجن سلنڈر حاصل کرکے حسبِ ضرورت جگہوں پر آکسیجن سلنڈر کی مفت فراہمی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ممبئی کی سطح پر ایک اہم ٹاسک فورس قائم کیا گیا ہے جس کا خصوصی کام آپسی تال میل کرتے ہوئے جن جگہوں پر جن چیزوں کی ضرورت ہو، اُس کو فوری طور پر فراہم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔اس ضمن میں آکسیجن سپلائی،ہسپتالوں کی مکمل جانکاری،خصوصی ڈاکٹروں سے روابط،کونسلنگ،مالی امداد اور ساتھ ہی ساتھ بیڈ سے متعلق معاملات پر جو این جی اوز کام کرتی ہیں،اُن سے بھی ربط کرتے ہوئے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے مرکزی سطح پر کورونا متاثرین کے لیے 7*24 خصوصی ہیلپ لائن نمبر شروع کیا گیا ہے جو کورونا متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی فعال جد وجہد کر رہا ہے۔  کووڈ راحتی سینٹر کے ضمن میں جماعت اسلامی ہند ناگپور اور پونہ کا سینٹر اپنی بہت ہی بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔  

ممبئی میں کُرلا، نیرول، میرا روڈ میں ۲۰-۵۰ بیڈ پر مشتمل کوویڈ سینٹر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کُرلا اور میرا روڈ کے سینٹر کے لیے بی ایم سی کی اجازت ملنا باقی ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی میونسپل کمشنر سے ملاقات کرکے اور اجازت کے ضوابط کو پورا کرکے كووڈ سینٹر کا باقاعدہ آغاز کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Open chat
1
!Hello
!How Can I Help You
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/Cu3chd0osKYFJfN3AkBLQ9