درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں 25 /مارچ کو ہوگا ماہانہ حلقہ
بیدر: 24/مارچ (اے ایس ایم) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں مورخہ 25 /مارچ م11/شعبان المعظم بروزجمعرات ماہانہ حلقہ زیر نگرانی رہبر شریعت پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل منعقد ہوگا۔حلقہ کا آغاز بعد نماز ظہر سے ہوگا اور 3بجے اختتام پذیر ہوگا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں کویڈ 19پر عمل آواری ضروری ہے۔ مریدین و معتقدین کو 11:00بجے صبح سے زیارت کے لئے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے پانچ پانچ افراد کو باری باری سے موقع دیا جائیگا۔ جن حضرات کو کھانسی زکام، یا بخار ہو ان کا درگاہ شریف میں داخلہ منع ہے۔ رات میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان شرائط کی پابندی کے ساتھ حلقہ میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔حلقہ میں جناب ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین صاحب خصوصی دعاء فرمائیں گے۔