پی ایف آئی کی طلباء تنظیم سی ایف آئی کے جنرل سکریٹری گرفتار، تنظیم نے ملک گیر احتجاج کا کیا اعلان
نئی دہلی:13/ دسمبر (پی آر) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طلباء تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے قومی جنرل سکریٹری رؤف شریف کو منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کے سیکشن کے تحت گرفتار کیا ہے۔
طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ای ڈی کی اس کارروائی کو متعصبانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ رؤف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) ایک مجرمانہ قانون ہے جو افسران کو عارضی تحقیقات، تفتیش اور جرمانے لگانے کا اختیار دیتا ہے۔
کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ رؤف شریف کو کیرالہ کے تریویندرم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔