ضلع بیدر سے

بگدل: درگاہ آستانہ قادریہ میں 16/اکٹوبر کو ہوگا ماہانہ حلقہ

بیدر14/اکٹوبر(اے ایس ایم) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں مورخہ 16/اکٹوبرم 28صفرالمظفربروز جمعہ ماہانہ حلقہ زیر نگرانی ممتا پیر طریقت،رہبر شریعت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل منعقد ہوگا۔ حلقہ کا آغاز بعد نمازظہرسے ہوگا اور 3بجے اختتام پذیر ہوگا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں مریدین و معتقدین کو 11:00بجے صبح سے حلقہ میں شرکت کے لئے ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ گھر سے وضو کرکے آئیں،جوتے چپل گیٹ کے باہر چھوڑ کر آئیں، چہرے پر ماسک لازمی طور پر لگاناہوگا۔

آستانہ قادریہ میں داخلہ سے پہلے ٹیمپریچر چیک کیا جائیگا۔احاطہ درگاہ شریف میں جو راستہ آمد ورفت کیلئے بنایا گیا ہے اُس پر عمل کرنا ہوگا،درگاہ شریف میں محلول (Sanatizing Solution) رکھا ہوا ہے اس میں اپنے ہاتھ جراثیم سے پاک کرلیں، فاتحہ اور زیارت کرنے کے بعد فوراً واپس ہوجائیں احاطہ درگاہ شریف میں بیٹھنا یا ٹہر نا منع ہے۔ تاکہ دوسروں کو زیارت کا موقع ملے، درگاہ شریف میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں، اپنے ساتھ کوئی سامان نہ لائیں،درگاہ شریف کے احاطہ میں کھانے پینے اور بیٹھنا منع ہے، اپنے ساتھ 10 سال سے کم عمر بچوں اور 60سال سے زائد عمر کے ضعیف العمر حضرات کو نہ لائیں، جن حضرات کو کھانسی زکام، یا بخار ہوان کا درگاہ شریف میں داخلہ منع ہے۔زیارت کے لئے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے پانچ پانچ افراد کوباری باری سے موقع دیاجائیگا۔ان شرائط کی پابندی کے ساتھ حلقہ میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ حلقہ میں جناب سجادہ نشین خصوصی دعا فرمائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!