ضلع بیدر سے

بگدل: حضرت سید شاہ حسینی بادشاہ بندہ نوازی ؒ کاسالانہ عرس شریف

بیدر: 2/ستمبر (اے ایس ایم) حضرت سید شاہ حسینی بادشاہ بندہ نوازی ؒبگدل شریف نبیرہ حضرت سیدنا خواجہ بندہ نوازگیسو درازؒ گلبرگہ کا سالانہ ایک روزہ 401واں صندل وعرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے بموجب 12محرم الحرام کو بعد نماز عشاء قیام گاہ جناب محمد حفیظ مقطعدار بگدل سے جلوس صندل بر آمد ہو کر گشت کرتا ہوا درگاہ حضرت ممدوح ؒپہونچا۔ جہاں عقیدتمندان و اہلیان بگدل نے جلوس کا استقبال کیا۔

بعد ازاں بگدل کی علمی شخصیت جناب پیر طریقت الحاج غلام محمد سلطان احمد چشتی مرزائی بگدلی حالمقیم ظہیرآباد کی نگرانی میں جناب محمد محبوب علی مغربی صدر جامع مسجد بگدل، صدر، عہدیداران، ارکان کمیٹی درگاہ اور اہلیان بگدل جن میں محمدعبدالوحید مقطعدار مرزائی، محمد ضیاء الدین مرزائی سوداگر، محمدعبدالحفیظ مقتدار، ڈاکٹرمحمد اسمٰعیل قادری عرف ڈاکٹربابا،محمد محسن مقطعدار، محمد ظہیرالدین مقطعدار، محمد مختار احمد مقطعدار،محمدمشتاق احمد ثاقبی بگدلی نے صندل مالی کی جملہ رسومات انجام دیئے۔ گلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ وتقسیم تبرکات عمل میں آئے۔

جناب غلام محمد سلطان احمد چشتی مرزائی بگدلی نے دعائے سلامتی فرمائی۔ بگدل و اطراف و اکناف کے عقیدتمندان کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ کرونا وباء کے پیش نظر عقیدت مندان حضرت ممدوح ؒ سماجی فاصلہ بنائے رکھتے ہوئے فاتحہ و زیارت کا شرف حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!