تازہ خبریںخبریںقومی

کشمیر میں گرفتار لیڈروں کو 18 مہینے کے اندر آزاد کیا جائے گا: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے سے پہلے ہی کئی مقامی علیحدگی پسند لیڈروں اور مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے لیڈروں کی آزادی کے سوال پر جب مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہ ان سبھی لوگوں کو 18 مہینوں کے اندر آزاد کر دیا جائے گا۔

دراصل مرکزی وزیر مملکت نے جموں و کشمیر کے لیڈروں کو آزاد کرنے کے بیان کے ذریعہ 1975 میں لگی ایمرجنسی کی طرف اشارہ کیا تھا، جب اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر میں گرفتار کیے گئے لیڈروں کی آزادی سے متعلق پہلی بار کسی وزیر نے باضابطہ بیان دیا ہے۔

اسی طرح مرکز کے ماتحت ریاستوں کو ریاست بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں 72 سال نہیں لگنے دیے جائین گے۔ حالات معمول پر آتے ہی ریاست کی حالت بحال کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!