بسواکلیان: اردو گرامن کلسٹر پر تیبھا کارنجی پروگرام کا کامیاب انعقاد
بسواکلیان: 9ستمبر۔ اردو گرامن کلسٹر کی جانب سے پر تبھا کا رنجی ادبی پرو گرام رکھا گیا۔جو کہ اردو گور نمنٹ اسکول تر یپورا نت میں منعقد ہوا۔اس جلسہ میں بسواکلیان کے بی.ای.او جناب سی جی حلاڈ سر،جناب شراڑ ابسےّا (بی.آر.پی)بسواکلیان،جناب سنجو کمارتا ڈو کر (بی.آرؤپی)بسواکلیان، جناب ملیکا رجن رڈّی (ای.سی.او)بسواکلیان،جناب منی پال رڈّی صاحب اور دیگر شخصیتوں کا استقبال کیا گیا۔
اس پر وگرام میں قرات کلام پاک،نظم خوا نی،مو سیقی،مصوری عقیدت اور دیش بھگتی گیت اور خا ص کر قوالی،ڈرا مہ اور دیگر مقا بلہ جات رکھے گئے،طلبا ء و طلبات نے بڑھ چرھ کر ان مقا بلے جات میں حصہ لیا۔ اردو گو رنمنٹ اسکول ٹڈولا،ایر نڈگی،مڈبی،مٹالہ، ہلسوراور دیگر اسکولوں کے طلبا ء و طلبات اس پروگرام میں شرکت کی اور پرو گرام کو کا میاب بنایا۔
پر وگرام کی کا روائی کو جناب نصیر الدین بھوسگے نے چلا یا اور شرا ٹرا بستیا (بی.آر.پی)بسواکلیان نے بہت اچھی طرح سے تمام طلبا ء و طلبات کی حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کے افتتاحی جلسہ کو خطاب کر تے ہوئے بسواکلیان کے (بی.ای.او)سی جی حلاّڈ نے بتا یا کہ تعلیم کا مقصد صرف پڑ ھا ئی لکھائی ہی نہیں بلکہ طلبا ء و طلبات کو ان مقابلہ جات میں حصّہ لینے کے لئے ابھا را۔ الطاف امجد کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔