ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک سیاسی بحران: کانگریس نے صورتحال پرغوروخوض کے لیےطلب کیا ہنگامی اجلاس

نئی دہلی: 06 جولائی- کرناٹک میں 11 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد کانگریس۔ جےڈی ایس اتحاد کی حکومت پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کے رہنما کے سی وینوگوپال آج بنگلور روانہ ہوگئے۔ مسٹر وینوگوپال کانگریس میں کرناٹک کے انچارج جنرل سکریٹری ہیں اور پارٹی کے ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ کے پیش نظر ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوراً کرناٹک روانہ ہوجائیں۔ 

کانگریس کے 8 اور جے ڈی ایس کے تین اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد اتحاد کی حکومت پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ان تمام اراکین اسمبلی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو ارسال کر دیا ہے۔ اگر یہ استعفیٰ قبول کر لیے جاتے ہیں تو اتحاد کی حکومت اقلیت میں آجائے گی۔ کرناٹک اسمبلی میں 225 سیٹیں ہیں جن میں سے کانگریس کے پاس 78، جے ڈی ایس کے 37، 2 آزاد اور بہوجن سماج پارٹی کے پاس ایک سیٹ ہے۔ 

کرناٹک کانگریس نے اس صورتحال پر غوروخوض کی غرض سے ہنگامی اجلاس طلب کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی ابھی بیرون ملک ہیں اور اتوار کو ان کے لوٹنے کا امکان ہے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر بھی بیرون ملک ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!