تازہ خبریںخبریںعالمی

سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری گرفتار

اسلام آباد: 10 جون، نیشنل اکاؤنٹی بیلیٹی بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کےبعد فرضی کھاتہ معاملہ میں پیر کے دن سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا۔

عدالت کی اس اجازت کے بعد نیب کے افسران اسلام آباد میں واقع زرداری کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں گرفتار کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو اس وقت زبردست جھٹکا دیا جب عدالت نے دونوں کی مستقل ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ایجنسیوں کو دونوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محمد اختر کیانی کی بنچ فرضی کھاتہ معاملے میں دونوں کی مستقل ضمات کی عرضی کی سماعت کی تھی۔

یہ معاملہ مبینہ فرضی کھاتوں کے ذریعہ سے دونوں لیڈروں کی نجی کمپنیوں کے ساتھ لاکھوں کےلین دین سے جڑا ہے۔زرداری کو گرفتار کرنے سے پہلے نیب کی افسران نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اس کی اطلاع دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!