تلنگانہریاستوں سے

حیدرآباد: IIT میں 120 سے زیادہ طلبا اور ملازمین کورونا پازیٹو، آن لائن کلاسز بھی بند

آئی آئی ٹی حیدر آباد نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 120 سے زیادہ طلبا اور ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، سنگین حالات کے پیش نظر آئندہ حکم تک آن لائن کلاسز کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 120 سے زائد طلبا اور ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ایک افسر نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کو بتایا کہ کورونا کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ سے چل رہی آن لائن کلاسز کو آئندہ حکم تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کچھ طبا جو سنگاریڈی ضلع کے کنڈی واقع احاطہ میں اس مہینے کی شروعات میں سیمسٹر-اینڈ بریک کے بعد لوٹے تھے، ان میں مبینہ طور پر کووڈ-19 کی علامت دکھائی دی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں کُل 120 معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ 107 طلبا پازیٹو پائے گئے جبکہ پازیٹو ہونے والوں میں بقیہ فیکلٹی یا دیگر اسٹاف تھے۔ پازیٹو پائے گئے لوگوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اس درمیان گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں 130 کووڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔

حیدرآباد پولیس کمشنر کے دفتر میں بھی 40 سے زائد معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ طبی افسران نے متنبہ کیا ہے کہ ریاست میں اس مہینے کے آخر میں ایک بڑا عروج دیکھنے کو مل سکتا ہے اور لوگوں سے کووڈ-19 پر مبنی احتیاط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!