کیجریوال کا PM مودی کو لکھا خط، ڈاکٹروں پر پولیس بربریت کی مذمت کی
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر احتجاج کر رہے ڈاکٹروں پولیس بربریت کی مذمت کی ہے۔ کیجروال نے مکتوب کے ذریعے کہا کہ گزشتہ روز نیٹ کاؤنسلنگ میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مارچ کے دوران ریزیڈنٹ ڈاکٹروں پر پولیس کی بربریت قابل مذمت ہے اور اس معاملہ کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔