حکومت، UAPA کے ذریعے سچائی کو دبانے کی کوششیں کررہی ہے: راہل گاندھی
تریپورہ پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ سچائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حال ہی میں تریپورہ پولیس نے صحافیوں اور وکلاء سمیت 102 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیے ہیں۔ ان تمام لوگوں پر یو اے پی اے ایکٹ لگا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ سچائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، “تریپورہ #Tripura_Is_Burning (تشدد) کے بارے میں بات کرنا اصلاحی کارروائی کا مطالبہ ہے، لیکن بی جے پی کی پسندیدہ کور اَپ حربہ (میسنجر) کو گولی مارنا ہے۔ #UAPA کے ذریعہ سچائی کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔” اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ تریپورہ کے اندر ہمارے مسلمان بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے، جو لوگ ہندو کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں، وہ ہندو نہیں بلکہ منافق ہیں۔