خبریںقومی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔ ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔

نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ ’میں کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانی کے لیے مشکورانہ سلام کرتا ہوں۔ ان کی شاعری نے اہل وطن کے دل کو چھو لیا، ان کی حب الوطنی کو بیدار کیا۔ ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!