دفعہ 370 کو ہٹانے اور کامن سول کوڈ تھوپنے کی بات نہیں ہونی چاہیے:نتیش کمار
دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے پہنچے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے اور کامن سول کوڈ تھوپنے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایودھیا مسئلہ کا حل آپسی اتفاق یا عدالت کے فیصلے سے ہونا چاہیے۔ خاص بات یہ ہے کہ نتیش کمار کے برعکس بی جے پی کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے حق میں ہے۔
لوک سبھا انتخابی تشہیر کے دوران جھارکھنڈ میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا تھا کہ ایک بار پھر مودی کو پی ایم بنائیے، ہم کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا دیں گے۔