مرحوم مولانا ولی رحمانی کے بیٹے احمد علی فیصل رحمانی امیر شریعت منتخب
امارت شرعیہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری امیر شریعت کا تنازعہ بالآخر ختم ہو گیا، اور آج باضابطہ ووٹنگ کے عمل سے نیا امیر شریعت منتخب کر لیا گیا۔ مرحوم مولانا ولی رحمانی کے بیٹے احمد علی فیصل رحمانی نے مولانا انیس الرحمن قاسمی سے زیادہ ووٹ حاصل کر یہ کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا شمشاد رحمانی کے نام واپس لینے کے باوجود کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں مولانا فیصل رحمانی اور مولانا انیس الرحمان قاسمی کے درمیان مقابلہ تھا۔