محفلِ شعراء کے زیرِ اہتمام 26 ویں اعزازی نشست کا آن لائن اہتمام
بھدرک: 9/جولائی (پی آر) محفلِ شعرا واٹسپ ایپ گروپ کے زیرِاہتمام گزشتہ شب یعنی 8/جولائی 2021ء کی شب 26 ویں اعزازی نشست بنام "ایک شام محترم عظمت کڑپوی و جاویداقبال صاحبان کےنام” منعقد ہوئی، جس میں کُل 13 شعرا نے شرکت کی. طبع آزمائی کےلیے دو مصرعے دیےگئے تھے۔
۱-دھوکےبازدنیامیں دوستی نہیں ملتی
۲-بندگی جس میں نہ ہو وہ زندگی کیاچیزہے
تمام شعرا کےکلام سے ایک ایک منتخب شعر ملاحظہ فرمائیں
مطمئن طبیعت ہو جی خوشی سے جھوم اٹھے
چاہئے ہمیں جیسی زندگی نہیں ملتی
(عظمت کڑپوی)
جو نظر ہم کو نہ پہچانے، نظر کس کام کی
اور نہ دیکھے وہ نگاہ,سرسری کیا چیز ہے
(پروفیسربشیراحمدتابش)
دردِ بیکراں نے یوں زخم کاسماں باندھا
آدمی کے چہرے پر اب ہنسی نہیں ملتی
(عکسِ دروں)
تیرگی کے دائرے میں ہرطرف ہے تیرگی
اس سے باہر آئیں دیکھیں روشنی کیا چیز ہے
(سبطین پروانہ)
شکر رب کی نعمت کا جو سدا نہیں کرتے
ان کو رب کی دولت بھی دائمی نہیں
(عالم فیضی)
ہم کو بنگالی الکشن سے سبق اتنا ملا
قہر,قدرت کیا ہے قدرت کی چھڑی کیا چیز ہے
(ڈاکٹرقیسی قمرنگری)
سیرت نبوی پڑھو گے تو پتہ چل جائےگا
رہبری کہتے ہیں کس کو رہبری کیا چیز ہے
(نازش اثری)
یہ عصائے موسوی رب کی عطا کا فیض ہے
یہ تماشائے سحر اور سامری کیا چیز ہے
(جاویداقبال)
ڈھونڈتے ہیں جنگل میں اور جسے بیاباں میں
دربدر بھٹکنے سے بندگی نہیں ملتی
(عبدالجلیل ارم)
شمع,وحدت جل گئ،پھر تیرگی کیا چیز ہے
اب جہاں میں اور کوئی روشنی کیا چیز ہے
(ہارون برہان)
نازتھاجنھیں کل تک اپنی دان ویری پر
آج ان کی چوکھٹ سےبھیک بھی نہیں ملتی
(عمران ساغر)
جن کی آنکھوں میں بصارت ہے وہ اتنا جان لیں
جب نہ ہو دل میں بصیرت روشنی کیا چیز ہے
(تمیم باسم)
باجھ ساراباپ نےکندھےپہ اپنےلےلیا
کیسےسمجھےگایہ بیٹامفلسی کیاچیزہے
(سالک ادیب)
یاد رہے اس نشست کااہتمام ناظمِ محفلِ شعرا سالک ادیب بونتی نےکیا، جبکہ نظامت کے فرائض تمیم باسم نے انجام دیے. (رپورٹ: سالک ادیب بونتی بونت،ضلع بھدرک، اڈیشہ)