ابھیشک پاٹل نے بلدیہ کے صفائی ملازمین میں تقسیم کیے راشن کٹس

ہمناآباد: 9/جون (ایس آر) کورونا وبا کے دوران بلدیہ ہمناآباد کے صفائی ملازمین نے اپنے فرض کو بخوبی نبھایا ہے، کسی بھی وبا کے دوران صفائی کی اہمیت بہت اہم ہوتی ہے، کورونا وبا کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر صفائی کے تمام ملازمین نے اپنے کام کو بہت اچھے طریقے سے انجام دیا ہے ان کی حوصلہ افزائی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ابھیشک پاٹل نے ہمناآباد تعلقہ کے تینوں بلدیات کے صفائی ملازمین میں راشن کٹس تقسیم کیے اور انکی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر بھیم راؤ پاٹل نائب صدر ڈی سی سی بنک،ببلو پاٹل،اکشئے پاٹل،سومو پاٹل،صدر بلدیہ کستور بائی،نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی سومیا مڑپتی،رکن بلدیہ محمد افسر میاں،رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ،سید ظفر اسلم،اُومیش جمگی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!