تازہ خبریں

گوہاٹی: IDBI بینک کو کروڑوں کا نقصان، پروموٹرز کے خلاف مقدمہ درج

بینک کا الزام ہے کہ بیتکوچی، گوہاٹی واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کو گاڑی خریدنے کے نام پر بینک کی گوہاٹی برانچ سے 64.67 کروڑ روپے کے ٹرم لون اور نقدی قرض سہولت منظور کی گئی تھی

گوہاٹی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آئی ڈی بی آئی بینک کو 168.82 کروڑ روپے کے نقصان پہنچانے کے معاملے میں گوہاٹی میں واقع گھوش برادرز آٹوموبائل کے چار پروموٹروں / آپریٹرز سمیت ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور نامعلوم بینک افسران کے خلاف پر مقدمہ درج کیا ہے۔

بینک کا الزام ہے کہ بیتکوچی، گوہاٹی واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کو گاڑی خریدنے کے نام پر بینک کی گوہاٹی برانچ سے 64.67 کروڑ روپے کے ٹرم لون اور نقدی قرض سہولت منظور کی گئی تھی۔

جن لوگوں کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا ہے ان میں پرنب کمار گھوش ، پرتول کمار گھوش ، گیتا رانی گھوش اور پربیر کمار گھوش (میسرز گھوش برادرز آٹوموبائل کے تمام پروموٹرز / آپریٹر) اور ارونابھا چٹوپادھیائے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) اور نامعلوم بینک افسر / نجی افراد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!